جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے 'منگنی' کر لی

11:17 AM, 9 Jul, 2018

لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں جسٹن بیبر کی منگنی کی تصدیق کی گئی۔

نیوز ویب سائٹ ٹی ایم زی کے مطابق 24 سالہ پاپ اسٹار نے بہاماس ریزورٹ میں 21 سالہ ہیلی بالڈ ون کو پروپوز کیا اور اس موقع پر ان کے سیکیورٹی اسٹاف نے ریسٹورنٹ کے اسٹاف سے اپنے موبائل فون بند رکھنے کو کہا۔

اگرچہ جسٹن اور ہیلی بالڈ ون کی جانب سے اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی تاہم بیبر کے والدین بیٹے کی خوشی آن لائن منا رہے ہیں۔

گلوگار کے والد جیریمی نے اپنے بیٹے کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا 'میں ایک نئے باب کے لیے پرجوش ہوں'۔

دوسری جانب جسٹن بیبر کی والدہ نے بھی ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

جسٹن بیبر کی منگیتر بالڈ ون نے ٹی وی کے علاوہ کئی شوز، میوزک ویڈیوز اور ماڈلنگ کیمپینز کے لیے کام کیا ہے۔

بیبر اور بالڈ وین ماضی میں بھی ساتھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹن بیبر کا اس سے قبل گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے ساتھ بھی تعلق رہ چکا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں