سعودی عرب، چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 2 ہلاک

09:16 AM, 9 Jul, 2018

ریاض: سعودی عرب کے علاقے القصیم میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر 3 دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرا دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں ایک سیکورٹی افسر اور ایک بنگلا دیشی شہری بھی مارا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق گاڑی میں سوار 3 دہشت گردوں نے القصیم میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: صومالیہ کے دارالحکومت  میں کار بم دھماکہ، 10افراد ہلاک

واضح رہے اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مخلتف علاقوں میں دہشت گرد اس طرح کے حملے کر چکے ہیں جن کو بروقت ناکام بنایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں