انگلینڈ ویمنز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو 3 رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ ویمنز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو 3 رنز سے شکست دیدی

ویمن ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلش ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹیم آسٹریلیا کو 3رنز سے شکست دے دی ہے،آسٹریلوی ویمن کرکٹر پیری کے 70 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے.

تفصیلات کے مطابق انگلش ویمن کرکٹ ٹیم نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر ٹیمی کے شاندار 49 اور مڈل آرڈر کھلاڑی کیترین کے 45 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 259 رنز اسکور کیے،آسٹریلیا کے جانب سے ایلیسے نے 3 جبکہ کرسٹین نے 2 وکٹیں حاصل کیں.
جواب میں آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے پراعتماد آغاز کیا، مڈل آرڈر کھلاڑی پیری کےشاندار 70 رنز کی اننگز نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا.میچ کے آخری اوور میں آسٹریلوی ٹیم کو 16 رنز درکار تھے جو نہ بن سکے. انگلش ٹیم نے مقابلہ 3 رنز سے جیت لیا.بہترین کارکردگی پر کیترین برنٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔