پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، گگز کا دنیا کو پیغام

07:18 PM, 9 Jul, 2017

لاہور: مانچسٹر یونائیٹڈ اور انگلینڈ کے سابق اسٹار فٹبالر ریان گگز نے کہا ہے کہ نمائشی میچز سے دنیا کو یہ پیغام گیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبال نے کہا کہ ہم یہاں آ کر بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم دنیا کو یہ پیغام پہنچانے میں کامیاب رہیں گے کہ پاکستان ایک اچھا اور محفوظ ملک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی پاکستانی عوام کی جانب سے کی گئی مہمان نوازی سے بہت زیادہ خوش ہیں۔

ریان گگز کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان میں فٹبال کی بہتری کیلئے ملک میں موجود فٹبال حکام کو انفرا اسٹرکچر پر توجہ دیتےہوئے مقامی کھلاڑیوں کیلئے بہترین تربیت یافتہ کوچز کا تقرر کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں انہوں پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی قابلیت کا مشاہدہ کیا جو اپنے کھیل میں بہتری کے خواہشمند نظر آئے۔پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے تاکہ اس ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جا سکے۔ میں نے پاکستان کے نوجوان بچوں میں فٹبال کا حد سے زیادہ جنون دیکھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ 

مزیدخبریں