امیرِ قطر کے والد کی "پنڈلی میں فریکچر"،آپریشن کے لیے ہسپتال داخل

04:19 PM, 9 Jul, 2017

دوحہ : امیرِ قطر شیخ تمیم کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کو پنڈلی میں فریکچر کے سبب آپریشن کے بعد ہسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کے بیٹے شیخ جوعان بن حمد نے ٹوئیٹر پر اپنے والد کی تصویر اور خبر پوسٹ کی۔تاہم جوعان نے آپریشن کے بارے میں دیگر تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ یہ بتایا کہ مذکورہ آپریشن قطر میں یا بیرون ملک ہوا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی جریدے "فارن پالیسی" کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خلیجی ممالک کے حالیہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے قطر میں اقتدار کی زمام عملی طور پر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے سنبھال لی ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں