نوجوانوں کےلئے لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا

 نوجوانوں کےلئے لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا

لاہور: وزیراعظم کی نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مرحلےکا آغاز کل( پیر) سے آغاز ہوگاجس کے تحت ملک بھر میں اعلی تعلیم کے سرکاری اداروں کے طلبہ میں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز اور انڈر گریجویٹ کورسز کے طلبہ لیپ ٹاپ کے حصول کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔سرکاری کالجوں میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ پروگرام کے دویا تین سالہ ڈپلومہ کرنے والے طلبہ فاٹا اور اسلام آباد کے سرکاری کالجوں یا جامعات میں انٹرمیڈیٹ ، گریجویشن اورپوسٹ گریجویشن کے طلبا کے لئے خصوصی کوٹہ مختص ہے۔معذور طلبہ کیلئے بھی مخصوص کوٹہ ہے تاکہ وہ اس سکیم سے مستفید ہوسکیں۔طلبا 30 ستمبر تک اپنی تفصیلات ویب سائٹ Pmnls.hec.gov.pk پر درج کراسکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔