سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

11:31 AM, 9 Jul, 2017

سیہون شریف: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ سیہون شریف کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے سامنے سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار مزدا ٹرک اور رکشہ کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں