سٹیٹ بینک کے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر میں 1.5 کروڑ ڈالر کی کمی

سٹیٹ بینک کے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر میں 1.5 کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 1.5 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 71 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 69 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اس کے نتیجے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 40 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں