وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 10 ماہ کے بعد پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرنا قابلِ تحسین : عطا اللہ تارڑ

08:00 PM, 9 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گنڈا پور نے احتجاج کا درست اور مہذب طریقہ اختیار کیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہوتا ہے اور اس دوران روزمرہ زندگی متاثر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 10 ماہ کے بعد پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرنا قابلِ تحسین ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کاش گنڈا پور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی احتجاج کے دوران چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کی بجائے اس طرح کا پرامن احتجاج کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام بخوبی جانتی ہے کہ آپ کا ماضی انتشار اور فساد پھیلانے کا رہا ہے۔

مزیدخبریں