پالیسی ریٹ مرحلہ وار کم ہوگا، مہنگائی میں کمی کی توقع: گورنر سٹیٹ بینک

پالیسی ریٹ مرحلہ وار کم ہوگا، مہنگائی میں کمی کی توقع: گورنر سٹیٹ بینک

کراچی: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو مرحلہ وار کم کیا جائے گا اور رواں ماہ مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ مالی سال کے دوران مہنگائی کا ہدف پانچ سے سات فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے مسائل کو انتظامی سطح پر حل کیا گیا ہے اور ڈالر کی دستیابی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، امپورٹس کے لیے ڈالر باآسانی دستیاب ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اس وقت سرپلس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے فوائد عوام تک دیرپا پہنچیں گے اور انڈسٹری کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ضروری ہے۔ کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا اس عمل کا حصہ ہے

مصنف کے بارے میں