اسلام آباد: آڈیو لیک کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شریک ملزم اسد فاروق کی پیشی کے بعد اس کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے، تاہم علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے آڈیو لیک کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔