حکومت نے سرکاری حج سکیم کے لیے 5 ہزار اضافی کوٹہ مختص کر دیا

حکومت نے سرکاری حج سکیم کے لیے 5 ہزار اضافی کوٹہ مختص کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے حج کے عازمین کے لیے سرکاری سکیم کے تحت کوٹہ میں 5 ہزار اضافی سیٹیں شامل کر دی ہیں، جس کے بعد مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ ہفتے سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

سرکاری سکیم کے تحت اس وقت تک 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، اور اب اضافی 5 ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ اس بار حج کے لیے قرعہ اندازی نہیں کی جائے گی، بلکہ "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر درخواستوں کو منظور کیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ روز کا وقت مخصوص کیا جائے گا۔ اس اقدام سے عازمین حج کو فوری طور پر حج ٹکٹ حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور درخواست دینے کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں