صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیا ، عرب ممالک کی شدید مذمت

 صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیا ، عرب ممالک کی شدید مذمت

تل ابیب : اسرائیل کی صیہونی حکومت نے ایک نئے متنازع نقشے کا اعلان کیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو بھی اسرائیلی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ اس اقدام پر فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس نقشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کے غاصبانہ ارادوں کی عکاسی کرتا ہے اور ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور دوسرے ممالک کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ سعودی وزارت نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے خلاف مزید کارروائی کرے اور خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔

قطری وزارت خارجہ نے بھی اس نقشے کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک نے اسرائیل کے اس اقدام کو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اس نئے نقشے کی اشاعت اسرائیل کے توسیعی عزائم کی طرف اشارہ کرتی ہے، جسے عالمی سطح پر ایک سنگین تنازعہ کا باعث سمجھا جا رہا ہے۔ فلسطین اور عرب ممالک نے اس اقدام کو اسرائیل کے قبضے کو مستحکم کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں