پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

11:23 AM, 9 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی دیکھنے کو ملی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے دن، سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 991 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس سے پہلے، گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1904 پوائنٹس کی کمی آئی تھی اور یہ ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں