یوکرین کے شہر زپوریژے پر روسی فضائی حملہ، 13 ہلاک، 18 زخمی

10:44 AM, 9 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

یوکرین : یوکرین کے شہر زپوریژے پر روسی فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے دو گائیڈڈ بموں سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اپارٹمنٹ  کی عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حملے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب، سوئٹزرلینڈ کے صدر کیرن کیلر نے یوکرین کے بحران کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق، سوئس صدر نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں طویل المدتی انسانی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ ڈالنے کی خواہش ظاہر کی اور سوئزرلینڈ کی یوکرین کے ساتھ جاری حمایت کا یقین دلایا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ دسمبر کے آخر میں سوئس وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک یوکرین کے بحران کے حل کے حصے کے طور پر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

مزیدخبریں