امریکی ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس کو ایک اور طوفان کا سامنا

10:30 AM, 9 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

ٹیکساس : امریکا کی جنوبی ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں ایک اور طوفان کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس طوفان کے اثرات میں آج رات سے شروع ہونے والی برفباری اور بارش جمعہ کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف برطانیہ میں بھی موسم کی شدت برقرار ہے، اور لندن میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ کے کچھ علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لندن میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

مزیدخبریں