دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اخوان المسلمون جماعت سے تعلق رکھنے والے 19 افراد اور کمپنیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یہ افراد اور کمپنیاں اخوان المسلمون سے تعلق کی بنا پر اس فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔ یو اے ای نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور اس کے خلاف اپنی پالیسیوں میں سختی اختیار کی ہوئی ہے۔