ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار

لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی لہر بدستور برقرار رہی، خاص طور پر آزاد کشمیر میں بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری نے موسم کو اور بھی سرد کر دیا۔ کیل سے تاؤ بٹ شاہراہ نیلم شدید برفباری کی وجہ سے بند ہوگئی ہے، جس سے مقامی افراد گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی آئی۔ لہہ میں پارہ منفی 13 ڈگری سیلسیس، استور میں منفی 11، کالام میں منفی 9، گوپس میں منفی 8، قلات اور سکردو میں منفی 7 رہا۔ اسی طرح، کوئٹہ میں منفی 6، ہنزہ میں منفی 5، دروش، چترال، گلگت اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ اس شدید سردی کے باعث لوگ اپنی معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں