لاہور:پولیس کا وائرلیس سسٹم اب جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہو گا۔ قیمتی وائرلیس سیٹس کی بجائے اب سمارٹ موبائل فون استعمال ہوں گے۔ سیف سٹی نے ایل ٹی ہینڈ سیٹس کا متبادل سسٹم تیار کرلیا ہے۔ سیف سٹیز حکام کاکہنا ہے کہ اینڈرائڈ موبائل فون اب ایل ٹی ہینڈسیٹس کا متبادل ہوگا۔
ایل ٹی ہینڈسیٹ کے تمام فیچر موبائل فون سے چلائے جا سکیں گے۔پولیس کے کمیونیکیشن چینل کو مستحکم کرنے کیلئے وی کام ایپ کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔سیف سٹیز حکام کاکہنا ہےکہ ایپ کے زریعے ویڈیو کال، میسجز، لوکیشن، کال اور وائرلیس سیٹ کے تمام فنکشنزہو سکیں گے۔ ان نظام کی وجہ سے پنجاب پولیس ایل ٹی ہینڈ سیٹس سے آزاد ہو جائے گی۔
پنجاب بھر میں موجود افسران و عملہ اپنے موبائل فون سے ہی محفوظ کمیونیکیشن میں آ جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایل ٹی نیٹ ورک صرف لاہور میں تھا جبکہ ایپ پورے پنجاب میں قابل استعمال ہو گی۔جلد ہی جدید سسٹم کو پنجاب بھر میں لانچ کیا جائے گا۔