فرانس میں پہلی بار ہم جنس پرست وزیر اعظم مقرر

08:14 PM, 9 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

پیرس :فرانس میں پہلی بار ہم جنس پرست وزیر اعظم مقرر ہوگئے ہیں۔34 سالہ گیبریل اٹل فرانس کے سب سے کم عمر اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم بنے ہیں۔سابق وزیراعظم الزبتھ بورن گذشتہ روز مستعفی ہوگئی تھیں، جس کے بعد صدر میکروں اپنے مینڈیٹ میں نئی تحریک کے لیے کابینہ کی تشکیل نو کر رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر میکرون کی نظریں اب اپنے باقی ماندہ تین سالہ دور صدارت پر ہیں جس میں وہ ایک متحرک کابینہ کے ساتھ عوام میں اپنی ساکھ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایمانویل میکرون نے گیبریل اٹل کو وزیر اعظم مقرر کرکے انہیں حکومت بنانے کا کام سونپا ہے۔ 

گیبریل اٹل وزارت تعلیم میں اپنے عہدے کے بعد حکومت میں سب سے مقبول شخصیت ہیں اور میکرون کو غیر مقبول پنشن اصلاحات، پارلیمانی انتخابات میں ان کی مجموعی اکثریت سے محرومی اور امیگریشن قانون سازی جیسے تنازعات سے باہر نکالنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں