اگر موقع ملا تو سوئی کے علاقے میں گیس پائپ لائن ڈال کر ہر گھر کو گیس فراہم کریں گے: آصف زرداری

 اگر موقع ملا تو سوئی کے علاقے میں گیس پائپ لائن ڈال کر ہر گھر کو گیس فراہم کریں گے: آصف زرداری

ڈیرہ بگٹی:سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف زرداری کاکہنا ہے کہ 
   اگر موقع ملا تو سوئی کے علاقے میں گیس پائپ لائن ڈال کر ہر گھر کو گیس فراہم کریں گے۔

ڈیرہ بگٹی میں انتخابی جلسے سے آصف علی زرداری نے مختصر ٹیلیفونک خطاب میں کہاکہ  گر موقع ملا تو سوئی کے علاقے میں گیس پائپ لائن ڈال کر ہر گھر کو گیس فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والے عمائدین کو خوش آمدید کہتا ہوں اور عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بھروسہ کیا۔سابق صدر نے پارٹی کارکنان اور عوام سے وعدہ کیا کہ وہ نہ صرف سوئی کے علاقے کی حالت تبدیل کریں گے بلکہ جلد ڈیرہ بگٹی کے علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، آج آپ لوگوں کے پاس خود نہیں آسکا، اس پر معافی چاہتا ہوں، سرفراز بگٹی کو ہم نے مل کر جتوانا ہے۔

مصنف کے بارے میں