بلا واپسی کیس:چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا

بلا واپسی کیس:چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا
سورس: File


اسلام آباد : تحریک انصاف کی بلے کے نشان کے حصول کے لیے دائر اپیل  پر سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ کی جانب سے بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اس اپیل پر سماعت کرے گا جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم دیتے ہوئے جماعت سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا تاہم پشاور ہائیکورٹ نے اس فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر نظر ثانی اپیل دائر کی تھی جس پر پشاور ہائیکورٹ میں منگل کو سماعت ہوئی۔
 

مصنف کے بارے میں