موت کی دھمکی بھلاکر سلمان سخت سکیورٹی میں پرستاروں کے درمیان گھومنے لگے

موت کی دھمکی بھلاکر سلمان سخت سکیورٹی میں پرستاروں کے درمیان گھومنے لگے

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار  سلمان خان  موت کی دھمکی بھلا کر  سخت سکیورٹی میں پرستاروں کے درمیان گھومنے لگے۔

سلمان خان کے فارم ہائوس میں زبردستی گھسنے والے  دو افراد کو گذشتہ روز گرفتارکیاگیا تھا  ، تاہم وہ مو ت کا خوف بھلا کر  سخت سکیورٹی  میں ایئر پورٹ پر  پرستاروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ 

بالی وڈ کے اداکار سلمان خان  جیسے ہی ایئر پورٹ سے باہر نکلے پرستاروں نے  ان کو گھیر لیا اور ہر طرف بھائی بھائی کے نعروں کی آوازیں  آنے لگیں۔

سلمان خان کو ان کے محافظوں نے گھیرا ہوا تھا لیکن  اس کے باوجود سلمان خان کی آنکھوں میں کسی قسم کا خوف نہیں تھا۔ 

واضح رہے کہ سال 2023 مارچ میں بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔لارنس بشنوئی کینگ نے بھارتی  پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا بھی قتل کیا تھا اس  کے بعد   سلمان خان کو  بھی  قتل کی دھمکی دی  گئیں  تھیں۔ کچھ عرصہ قبل بھی سلمان خا  ن ایک حملے میں بچ گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں