ایلون مسک نےاپنا عہدہ اور مقام تبدیل کردیا

04:43 PM, 9 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:ایلون مسک نے اپنا عہدہ اورمقام تبدیل کردیا ہے۔  ایلون مسک نے  کافی عرصے کے بعد سوشل میڈیا کے اکائونٹ پر اپنا عہدہ تبدیل کیاہے ۔

ایلون مسک نے اس کا علان  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ شیئر کرکے کیا۔ ایلون مسک کے مطابق اب وہ ایکس کے ’ سی ٹی او  ٗیعنی ’چیف ٹرول آفیسر‘ ہیں اور ان کی لوکیشن ’ٹرولہئیم‘ (Trollheim) ہے۔ ان  کی اس  پوسٹ پر اب تک 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد تبصرے اور 57 ہزر سے زائد لائکس موصول ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کافی متحرک رہتے ہیں اور ٹرولنگ کرتے رہتے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے اس عہدے کا انتخاب کیا ہے۔

مزیدخبریں