فواد چودھری کے کا غذات نامزدگی مسترد

03:43 PM, 9 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: الیکشن ٹریبونل نے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن ٹریبونل نے فواد چودھری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔


کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سنایا ۔الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔


سابق وزیر فواد چودھری نے جہلم کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔آر او آفس کے اعتراضات کے خلاف فواد چودھری نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

مزیدخبریں