دلہن نےشادی میں شرکت کیلئے مہمانوں سے فیس وصول کرنے کا مطالبہ کر دیا

دلہن نےشادی میں شرکت کیلئے مہمانوں سے فیس وصول کرنے کا مطالبہ کر دیا
سورس: file

ایک دلہن نے شادی میں شرکت  والے مہمانوں سے فیس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی سماجی خبروں کے مجموعی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈاٹ میں ایک صارف نے پوسٹ کیا کہ میری ایک قریبی دوست کی شادی ہو رہی ہے اور وہ اپنے مہمانوں سے شادی میں شرکت کے لیے فیس وصول کر رہی ہے۔ صارف نے کہا کہ میں ہمیشہ جانتی تھی کہ وہ ایسی ہی ہے ، لہذا اس کے ایساکرنے پر میں حیران نہیں ہوں لیکن جس ملک میں رہتی ہوں وہاں یہ واقعی معمول نہیں ہے۔

صارف نے مزید بتایا کہ دلہن شادی میں شرکت کرنے کو یقینی بنانے کیلئے تین آپشنز دیتی ہے، جب مدعو مہمان RSVP کرتے ہیں، تو انکے پاس 3 اختیارات ہوتے ہیں؛

  • میں شادی میں شرکت کروں گا ( فیس: 65 ڈالر)

  • میں صرف تقریب میں شرکت کروں گا۔

  • میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔

 اگر مدعو مہمان شادی میں شرکت کریں گے تو مدعو مہمان دلہن کی'خصوصی مہمانوں کی فہرست' میں شامل ہوجائیں۔

ریڈاٹ صارف نے بتایا کہ بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اس کے علاقہ بھی کئی فیسز ہیں، جیسا کہ اگر مدعو مہمان شادی پر آ کے دلہن کی طرف رات گزارنا چاہتا ہے تو اسے مزید سو ڈالر کی ادائیگی کرنا ہو گی، شادی سے ایک شام پہلے، ان کے ہاں ایک عشائیہ بھی ہوتا ہے جس کی قیمت بھی مدعو مہمان کو ادا کرنی پڑے گی۔ 

اس کے علاوہ شادی کے فنکشنز میں حصہ لینے کیلئے ادائیگی کرنا پڑے گی۔ مدعو مہمان کے پاس  مختلف آپشنز ہیں جیسے کوکنگ کلاس، ڈانس کلاس، ٹرپ وغیرہ۔ مزید براں ایک اور آپشن ہے جہاں آپ تحفہ کے لیے رقم کے ساتھ تعاون کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں،  اس میں لکھا ہے کہ'' تحائف کی ضرورت نہیں ہے لیکن خوش آمدید''۔ 

صارف کا کہنا تھا کہ شادی میں شرکت کے لیے ادائیگی کرنے کے بعد تحفے کی ادائیگی کون کرے گا؟ چونکہ تحفہ دینا ایک معمول ہے تومجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگ بہرحال تحفہ دینے پر مجبور ہوں گے۔ اس نے مزید بتایا کہ اگر کوئی مہمان ہر ایک چیز میں شرکت کرتا ہے اور تحفے میں رقم کے ساتھ حصہ ڈالتا ہے تو اس کی قیمت کم از کم 300 ڈالر ہوگی۔

اس کے علاوہ، اگر مدعو مہمان کے پاس پہلے سے ایونٹس پر پہننے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ان کو لباس اور جوتے کے لیے بھی ادائیگی کرنی ہوگی تو یہ 400 ڈالر سے زائد کی رقم بنے گی جو مجموعی طور پر مدعو مہمان کو شادی میں شرکت کیلئے ادا کرنا پڑے گی۔

My friend is charging a fee to attend her wedding
byu/theluckyone95 inweddingshaming

صارف نے کہا کہ بات یہ ہے کہ میں جانتی ہوں کہ ان کے پاس پیسہ ہے۔ میری دوست کو اپنی دادی سے پہلے ہی بہت سارے پیسے وراثت میں ملے تھے، ان کے پاس ایک گھر ہے، اس کا منگیتر ایک انجینئر ہے، ان کے پاس ایک کشتی ہے، اور وہ فی الحال اپنے گھر کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔ صارف نے کہا کہ میری دوست نے مجھے بتایا کہ اپنی شادی پر یہ سب کرنے کا مقصد صرف اور صرف امیر ہونا ہے۔ 


صارف کا کہنا تھا کہ یہ صرف بدقسمتی کی بات ہے  کہ ہم 12 سال سے دوست ہیں اور صرف تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں ملی کیونکہ میں نے ادائیگی کرنے سے قطعی انکار کر دیا۔ 

واضح رہے کہ دنیا بھر میں یہ روایت چلی آرہی ہے کہ شادی کی تقریب کے موقع پر آنے والے مہمان اپنی خوشی سے دولہا اور دُلہن کو رقم اور تحفے تحائف دیتے ہیں لیکن شادی پر ہونے والے اخراجات کو آنے والے مہمانوں سے رقم مانگ کر پورے کرنا ایک عجیب سا واقعہ ہے۔

مصنف کے بارے میں