پنجاب حکومت کا طلبہ کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

01:30 PM, 9 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے 10ہزار طلبہ کو بلاسود، آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔سیکرٹریٹ سٹاف کو بھی ای بائیکس دی جائیں گی۔ 

 نیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ میں کمی کے لیے ماحول دوست اقدام کرتے ہوئے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پنجاب حکومت صرف ای بائیکس ہی خریدے گی۔ 

اقدام کے تحت پنجاب بھرمیں طلبہ و طالبات کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے 10ہزار طلبہ و طالبات کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نےفلیٹیز ہوٹل میں طلبہ و طالبات کو الیکٹر ک بائیکس دینے کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز  کیا۔
 

مزیدخبریں