پشاور :اپیلٹ ٹریبونل میں شیر افضل مروت کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 32 سے انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی۔
ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے شیر افضل مروت کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل کی سماعت کی، ٹربیونل نے رہنما پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ پانی کے کنکشن کے بلوں کی عدم ادائیگی پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت این اے 32پشاور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔