اسلام آباد: پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ (PSF) کا آغاز کر دیا گیا جو پاکستانی اسٹارٹ اپس میں ہر سال 2 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔
نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کیا، تقریب میں ملکی و غیر وینچر کیپیٹلسٹ، سفارت کاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔
پی ایس ایف کے آغاز پر نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ حکومت نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف ایک اسٹارٹ اپ کی پہلی بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Today we launched the Pakistan Startup Fund (PSF) which will invest up to Rs 2 Billion every year in Pakistani startups. The fund is structured as an equity-free capital to help close a VC round for a startup. PSF is designed to help a startup raise its first external investment.… pic.twitter.com/I0CGdZ9Js1
— Umar Saif (@umarsaif) January 9, 2024
انہوں نے کہا کہ اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، اسٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر اسٹارٹ اپ کو 30 فیصد معاونت دی جائے گی۔
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فیصد سرمایہ کاری کرے گا، اسٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزارت آئی ٹی اسٹارٹ اپس کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
Today we launched the Pakistan Startup Fund (PSF) which will invest up to Rs 2 Billion every year in Pakistani startups. The fund is structured as an equity-free capital to help close a VC round for a startup. PSF is designed to help a startup raise its first external investment.… pic.twitter.com/I0CGdZ9Js1
— Umar Saif (@umarsaif) January 9, 2024
نگراں وزیر نے کہا کہ 4 سال میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں تقریباً 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، ملک میں 8 نیشنل انکیوبیشن سینٹرز اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس وقت 4 ہزار سے زائد اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں۔