لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں نومولود بچی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ سندر، نہر کنارے سے نومولود بچی کی لاش برامد ہوئی، نا معلوم شخص نو ملود بچی کی لاش نہر میں پھینک کر فرار ہو گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ باٹا پور کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ باٹا پور سے ملنے والا 30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اور سردی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوا شناخت نہ ہو سکی۔
ایدھی ترجمان نے بتایا کہ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کاروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیا۔