جناح ہاؤس حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 121 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

11:40 AM, 9 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔

 
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 121 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر  اے ٹی سی جج ارشد جاوید  نےسماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر  اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔

شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی جبکہ عدالت نے  سابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی اپیل پر  ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس پر حملے کا مقدمہ نمبر 96/23  درج ہے۔

مزیدخبریں