قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے سمیت چھ کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دیدی۔
چئیرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کیخلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سی ڈی اے افسران کیخلاف پارک انکلیو ہاوسنگ سوسائٹی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے افسران کیخلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ ہوا۔
اجلاس میں شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔