دی اکانومسٹ میں چھپنے والے کالم کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، جلد میری تقریر سوشل میڈیا پر آئے گی، انتخابات بروقت ہونے چاہئیں: عمران خان

 دی اکانومسٹ میں چھپنے والے کالم کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، جلد میری تقریر سوشل میڈیا پر آئے گی، انتخابات بروقت ہونے چاہئیں: عمران خان
سورس: file

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے دی اکانو مسٹ میں اپنے نام سے چھپنے والے آرٹیکل کی ذمہ داری لے لی۔ 

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں دی اکانومسٹ میں چھپنے والے کالم کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا یہ کالم آپ نے خود لکھا یا باہرسے لکھوایا گیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آرٹیکل خود لکھا ہے ۔

 صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے لکھ کربھیجا یا زبانی ڈکٹیٹ کروایا؟ بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا انہوں نے خود آرٹیکل لکھا،پھر کہا نہیں نہیں ڈکٹیٹ کروایا تھا، میں دی اکانومسٹ میں چھپےکالم کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا زمانہ جلد ہی میری تقریر سوشل میڈیا پر آئے گی۔ 

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے  الیکشن لڑنا مشکل کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود انتخابات بروقت ہونے چاہئیں۔

مصنف کے بارے میں