توانائی ماہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کر دیا

09:57 AM, 9 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:توانائی ماہرین کا کہناہے کہ  تیل کی کم طلب اور زیادہ پیداوار کے باعث 2024 کے اوائل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق گزشتہ سال  خام تیل کی قیمتیں نومبر اور دسمبر میں کم ہوئیں جس کی وجہ کمزور عالمی معیشت ہے اور امریکہ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی انوینٹری کی وجہ سے تیل کی طلب میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگرچہ خام تیل کی سپلائی فی الحال طلب سے زیادہ ہے لیکن2024 کی پہلی ششماہی کے لیے ہم توقع کرتے ہیں کہ  برینٹ (کروڈ) 60 سے 65 ڈالر فی بیرل سے لے کر 85 سے 90 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہے گا۔

 
ماہرین کا خیال ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صرف جغرافیائی سیاسی کشیدگی ہی تیل کی قیمتوں کو بڑھا سکتی ہے بصورت دیگر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں