وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مہلت مانگ لی

07:43 PM, 9 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

جنیوا: وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے مہلت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سانس لینے کا موقع دیں۔ 
تفصیلات کے مطابق جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سے کہا ہے کہ رحم دلی دکھائیں اور پاکستان کو سانس لینے کا موقع دیں۔ 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے یہی بات پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی کی ہے، سیلاب زدہ پاکستان مشکل میں ہے اور غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا غیر انسانی عمل ہوگا۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کی سخت شرائط پر عمل کرے گا لیکن اس کیلئے کچھ مہلت دیں۔ 
 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں آئی ایم ایف کو مسلسل قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے ایک دن انہیں منطق اور حقائق سے قائل کر لیں گے۔

مزیدخبریں