جنیوا: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نوسے متعلق جنیوا کانفرنس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس دوران عالمی برادری نے 8.57 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں عالمی برادری نے 8.57 ارب ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین 93 ملین، جرمنی نے 88 ملین ڈالر اور یو ایس ایڈ کی جانب سے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جاپان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 77 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا اور چین نے 100ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک کی طرف سے 4.2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 2 ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.5 ارب ڈالر اور فرانس نے 345 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ جنیوا کانفرنس کا دوسرا سیشن جلد شروع ہو گا۔
جنیوا کانفرنس کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 8.57 ارب ڈالر امداد کا اعلان
07:10 PM, 9 Jan, 2023