پاکستان آئندہ چھ ماہ میں ڈیفالٹ سے بچ جائے گا، بلومبرگ

06:50 PM, 9 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

نیویارک: امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پاکستان آئندہ چھ ماہ میں ڈیفالٹ سے بچ جائے گا ۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کو جون کے آخر تک آئی ایم ایف کی رقم سے فائدہ ہو گا ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو ڈالرز میں بڑے قرض کی واپسی کی فکر ہے ۔ قرض کی واپسی اپریل دوہزار چوبیس میں ہونی ہے ۔ پاکستان کو مزید بیرونی امداد چاہیے ہو گی ۔

بلومبرگ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی باقی ماندہ قسط روک سکتا ہے ، تاہم سیلاب اور پاکستان کی ضروریات کے باعث ایسا ہوتا نظر نہیں آتا ۔

مزیدخبریں