کراچی: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم کو جیت کیلئے 256 رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
مائیکل بریس ویل سب سے زیادہ 43 رنزبنا سکے جبکہ فن ایلن 29، کین ولیم سن 26، ڈیرل مچل 36، ٹام لاتھم 42، گلین فلپس 37، مچل سینٹنر 21 اور ٹم ساؤتھی 15 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے انتہائی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 57 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اسامہ میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف
06:48 PM, 9 Jan, 2023