برن: وزیراعظم شہباز شریف کی سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں رنگ لے آئیں اور متاثرین کیلئے اربوں ڈالر کی بیرونی امداد کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومتی وفد نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور امداد کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی ڈویلپمنٹ بنک گروپ کی طرف سے 4.2 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کی کوششوں سے ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین سے بھرپور اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 3 سال میں 4.2 ارب ڈالر کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا جبکہ عالمی بینک نے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کااعلان کیا ہے۔
Int'lcommunity and development partners are demonstrating exemplary compassion for flood victims.Islamic development bank group has pledged $4.2 billion at Geneva moot,WB vice President for South Asia Martin Raiser announced $2 billion, responding to PM's call for concrete action
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 9, 2023