جس خاتون سے میرا تعلق جوڑا جا رہا ہے وہ میری والدہ کی جگہ ہے: زلفی بخاری 

04:22 PM, 9 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے  عمران خان کی آڈیو لیکس پر عدالت جانے کااعلان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھٹیا سیاست ہورہی ہے اس عورت پر الزام لگایا گیا جو میری والدہ کی جگہ ہیں۔

زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہاسب انتقامی کارروائی ہے ۔ القادر پراجیکٹ پر بھی سوچی سمجھی کارروائی کی جارہی ہے وہ چاہتے ہیں اسکالر شپ کےلئے بھی کوئی عطیات نہ دے۔

 زلفی بخاری نے آڈیولیکس پر کہا یہ سب کچھ جوڑ کر بنایا گیا ہے ۔ اس کے خلاف اسی ہفتے لیگل کیس کروں گا ۔ ایک ایسی عورت کو بھی نہیں چھوڑا جو پردے میں رہتی ہے ۔انھوں نے کہا گھڑیوں کے بیچنے سے میرا کیا لینا دینا بنتا ہے۔

مزیدخبریں