سیلاب سے تاریخی تباہی ہوئی ،دنیا پاکستان کی مدد کرے : ترک صدر اردوان 

02:19 PM, 9 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

جنیوا: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہا پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے رجب طیب اردوان نے کہا کہ سیلاب کے بعد ترکیہ کے حکومتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ پر امید ہوں کہ کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کو سیلابی تباہی سے بحالی میں مدد ملے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مصیبت میں مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی ،انفراسٹرکچر اور تعمیر نو کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔ ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی بحالی میں مدد کرے گا ۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو تباہی ہوئی اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ۔ترکیہ اپنے  برادر ملک  پاکستان  کی پہلے بھی مدد کرتارہا ہے اور اب  بھی کرے گا۔  سیلاب سے پاکستان کو تاریخی  نقصان ہوا۔ 

مزیدخبریں