جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گرتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے ۔ سیلاب سے پاکستان کا بڑا حصہ متاثر ہوا۔ تباہی کا خود مشاہدہ کیا۔
جنیوا میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔ سیلاب سے 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انفراسٹکچر کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ مشکل حالات میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔