جنیوا: پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جنیوا کانفرنس کا شروع ہوگئی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈونر کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج اقوام عالم پاکستان سے یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔پاکستان کا بیشتر علاقہ تاحال سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاری کا حجم بہت بڑا ہے۔ سیلاب گزرنےکے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقے زیر آب ہیں ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہر 7 میں سے ایک شخص متاثر ہوا ہے۔سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے شکرگزار ہیں ۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے۔ آئندہ قدرتی آفات سے بچنے کیلئے پاکستان نے ایک فریم ورک بنایا ہے۔