توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی ، عمران خان طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے 

توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی ، عمران خان طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے 
سورس: File

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں  توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی پہلی سماعت ہوئی ۔عمران خان طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ 

وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کررہےہیں ۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کوئی وکالت نامہ ہی دے دیں۔ کیا عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ساتھ لگائی ہے؟ عمران خان کی طرف سے تو درخواست بھی دائر نہیں کی ہوئی ۔

وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پرمیڈیکل رپورٹ منگوا لیں گے ۔ اس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ  نہ وکالت نامہ جمع ہے، نہ درخواست پر عمران خان کے دستخط ہیں ۔ اس پر علی بخاری کا کہنا تھا کہ وکیل علی ظفر سینئر کونسل ہیں، کچھ پروفیشنل احترام ہوتاہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ آجاتاتو مقدمہ کی نقول آج ہی آپ کو دےدیتے۔ 

مصنف کے بارے میں