لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی قسمت بدلنے کے لیے تینوں فارمیٹس میں الگ کپتانوں کی تجویز زیر غور ہے۔ سرفرازاحمد ٹیسٹ، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود ون ڈے میں ذمہ داری نبھا سکتے ہیں۔
سینئر سپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ شان مسعود کا انتخاب کارکردگی میں بہتری سے مشروط ہوگا ۔ مستقبل کے کوچ مکی آرتھر نے ان کے حوالے سے مثبت رپورٹ دے دی۔
قومی ٹیم کی قسمت بدلنے کے لیے تینوں فارمیٹس میں الگ کپتانوں کی تجویززیرغور،سرفرازاحمد ٹیسٹ، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود ون ڈے میں ذمہ داری نبھا سکتے ہیں، البتہ لیفٹ ہینڈر کا انتخاب کارکردگی میں بہتری سے مشروط ہوگا،مستقبل کے کوچ مکی آرتھر نے ان کے حوالے سے مثبت رپورٹ دے دی
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) January 9, 2023
واضح رہے کہ انگلینڈ ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل نہ کرنے پر بابراعظم کی کپتانی پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔