لاہور: میو اسپتال کی ایمرجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

01:38 PM, 9 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کے بڑے اسپتال کے ریکارڈ روم میں آگ لگ گئی، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے میو اسپتال کی ایمرجنسی کے تھرڈ فلور پر موجود ریکارڈ روم میں آگ لگی ، تاہم ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر بروقت قابو پا لیا۔ واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

میو اسپتال  کے ایم ایس   ڈاکٹر افتخار کے مطابق  بالائی منزل  میں موجود  تمام مریضوں کو گراؤنڈ فلور پر منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم ریکارڈ روم میں موجود سامان جل گیا ہے، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  جبکہ  آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

 آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی متعدد فائر فائٹرز اہلکار اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اسپتال کی ایمرجنسی بلڈنگ کی تیسری منزل پر ایک کمرے میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا اور آگ پر قابو پا لیا۔

مزیدخبریں