اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،آج مزید 7 مریض موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 سے تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 7 اموات کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار969ہو گئی۔
Statistics 9 Jan 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) January 9, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 49,658
Positive Cases: 1572
Positivity %: 3.16%
Deaths :7
Patients on Critical Care: 604
پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی تجاوز کر تے ہوئے 3.16فیصد تک جا پہنچی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار658 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں مزید ایک ہزار572 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد13 لاکھ 4 ہزار58ہو گئی ۔
کورونا سے متاثر ہ 604مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔