کراچی ، اورنگی ٹاؤن میں 12 سالہ لڑکے کا قتل ،تحقیقات جاری ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سالہ ارباز گذشتہ روز صبح اپنے گھروالوں کو دوست کے گھر سے گیم ڈاؤن لوڈکرنے کا کہہ کرگیا تھا ۔ کافی دیر تک گھر واپس نہ آنے پر اس کا بھائی ارباز کے دوست کے گھر جاپہنچا لیکن وہاں پر ارباز کو نہ پاکر تشویش میں مبتلا ہوگیا ۔
ارباز کے گھر والوں نے اس کوتلاش کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کہیں نہ ملا ۔ تاہم اگلے روز ارباز کی تشددزدہ لاش اسی دوست کے گھر کے پاس ایک خالی پلاٹ سے برآمد ہوگئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ارباز کے سرپر کوئی وزنی چیز ماری گئی اورخون زیادہ بہہ جانے سے اس کی جان چلی گئی ۔ پولیس نے د ومشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔