ہمارا سب سے بڑا دشمن امریکا ہے، کم جونگ اُن

08:17 PM, 9 Jan, 2021

پیانگ یانگ: کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن امریکا ہے اور اس کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید جوہری ہتھیار بنائیں گے۔ کم جونگ اُن نے حکمران پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کو دشمن قرار دیتے ہوئے اپنے ماہرین کو زیادہ سے زیادہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ہدایت کی۔ امریکا کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیاری کی ضرورت ہے اور اس لیے ہم نے جوہری ہتھیاروں کو مزید فروغ دینا ہے اور اس میں اضافہ بھی کرنا ہو گا۔ 

خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا امريکا کے ساتھ تعلقات ميں بہتری صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب امریکا اپنی جارحانہ پاليسی تبديل کرے اور مسائل کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے کے لیے راضی ہو۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کا یہ بیان امریکا میں نو منتخب حکومت کے آغاز کے موقع پر آیا ہے۔ نومنتخب صدر جو بائيڈن شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو ڈاکو سے تعبير کرتے ہوئے اُن کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتوں کو تنقيد کا نشانہ بنا چکے ہيں۔

واضح رہے کہرمپ اور شمالی کوریا کے حکمراں کے درمیان گزشتہ برسوں میں دو اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں جب کہ ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا تھا اور یہ ملاقاتیں بے نتیجہ ثابت ہوئیں۔

مزیدخبریں