بلیک میلنگ کے الفاظ وزیراعظم نے پی ڈی ایم کیلئے استعمال کئے تھے، آغا رضا

07:31 PM, 9 Jan, 2021

کوئٹہ: ہزارہ برادری شہدا کمیٹی کے رہنما آغا رضا نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا بلکہ دھرنا مچھ شہدا کے لواحیقن کے مطالبے پر دیا گیا تھا۔ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے دوران بلیک میلنگ کے الفاظ پر احتجاج کیا تو انہوں اس کی وضاحت کر دی کہ انہوں نے یہ بات پاکستان ڈیمو کریٹک کی قیادت کے لئے کی تھی۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا 25، 25 لاکھ دیئے جائیں گے اور حکومت نے فی شہید 15لاکھ ادا کر دیئے اور وزیراعظم کی طرف سے مزید وعدہ کیا گیا ہے جبکہ ہمارے مطالبات پرباقاعدہ نوٹی فیکشن بھی جاری ہوچکا ہے۔

انہوں نے دھرنا شہدا کے لواحقین کی آواز تھی اور ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں تھا جب شہدا کے لواحقین مطمئن ہوئے تو دھرنا ختم کر دیا تھا۔ وزیراعظم سے وہی باتیں کیں جو پچھلے چھ دن سے کر رہے تھے اور شہدا کے لواحقین نے وزیراعظم عمران خان کو بڑا مان کر یہاں بلایا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے ورثا سے ملاقات کی اور ان کی متاثرین کے ساتھ ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے لواحقین کو سانحے میں ملوث ملزمان تک پہنچانے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا  اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری کی سکیورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن خراب کرنے والے لوگوں کی تعداد 35 سے 40 ہے اور ہم فرقہ وارانہ فساد پھیلانے والوں کے پیچھے جائیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کا ایک سیل بنارہے ہیں جو آپ کو مکمل پروٹیکشن دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کے لواحقین اور ہزارہ کمیونٹی کو اعتماد دلانا چاہتے ہیں جبکہ ایک عام شخص اور وزیراعظم کے معاملات میں فرق ہوتا ہے اور میں نے اسی وجہ سے کہا تھا کہ آپ شہدا کی تدفین کریں میں آپ کے پاس آجاؤنگا۔ میں ایک، ایک چیز دیکھ رہا تھا اور وفاقی وزرا سے بھی مسلسل رابطے میں تھا۔ شکریہ کہ آپ نے ہماری بات مانی اور ساری قوم ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ میری حکومت اور صوبائی حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں